بدھ 11 نومبر 2026 - 16:52
یمن کا سعودی عرب کی فضائی جارحیت میں پاکستان کی شمولیت پر شدید احتجاج

حوزہ / یمن کے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے کہا: یمن کے خلاف فضائی حملوں میں پاکستانی فوج کی شرکت، یمن کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور سعودی جرائم میں عملی طور پر شریک ہونے کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے قائم مقام وزیرِ اطلاعات عمر البخیتی نے سعودی عرب کی جانب سے یمن پر کیے جانے والے حملوں میں پاکستان کی فوجی مداخلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

انہوں نے کہا: یمن کے خلاف فضائی حملوں میں پاکستانی فوج کی شرکت، یمن کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور سعودی جرائم میں عملی طور پر شریک ہونے کے مترادف ہے۔

یمن کے قائم مقام وزیرِ اطلاعات عمر البخیتی نے خبردار کیا کہ اس فوجی مداخلت کے نتیجے میں یمن کے بے گناہ شہریوں کے خلاف جارحیت کے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری اسلام آباد پر بھی عائد ہو گی۔

یمن کا سعودی عرب کی فضائی جارحیت میں پاکستان کی شمولیت پر شدید احتجاج

یاد رہے کہ اس سے قبل یمن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ علی الراعی نے بھی یمن کے خلاف سعودی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں پاکستان کی شمولیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یمن کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت میں شریک ہونے سے گریز کرے۔

یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا: ہم پاکستانی پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی حکومت کے اس اقدام کے خلاف دوٹوک مؤقف اختیار کرے اور ایسا مؤقف اپنائے جو امتِ مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی کردار سے مطابقت رکھتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا: ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو یمن کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت میں ملوث ہونے سے دور رکھا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha